شمالی کوریا نے سمندر میں چار بیلسٹک میزائل فائر کیے

تصویر کے کاپی رائٹ AP

شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی جانب چار بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق چار میں سے تین میزائل ایک ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے جاپان کی ایکسکلوسو اکنامک زون میں جا کر گرے۔

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے شمالی کوریا کے اس اقدام کو خطرے کی ایک نئی سطح قرار دیا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے یہ میزائل ٹونگ چانگ ری کے علاقے سے فائر کیے جو شمال میں چین کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

اقوامِ متحدہ نے شمالی کوریا پر کسی میزائل اور جوہری تجربے کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption جنوبی کوریا کے میڈیا پر شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیے جانے والے میزائل کا راستہ دکھایا گیا

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ یہ میزائل پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجکر چھتیس منٹ پر فائر کیے گئے۔

گذشتہ ماہ شمالی کوریا کا کہنا تھا انھوں نے ایک نئی طرز کے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ میزائل امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ دوسری جانب امریکہ نے میزائل تجرے کی کوشش پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مزید 'اشعال انگیزی' بڑھے گی۔

اقوام متحدہ نے بھی پیانگ یانگ کی جانب سے کیے جانے والے آخری تجربے پر تنقید کی تھی۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

اسی بارے میں