فرانس: ’برفانی تودے سے کوئی کوہ پیما زخمی نہیں ہوا‘

تصویر کے کاپی رائٹ ENV

اطلاعات کے مطابق فرانس کے تفریحی مقام ٹینیا میں آنے والے برفانی تودے کی زد میں آ کر کوئی کوہ پیما زخمی نہیں ہوا ہے۔

اس سے پہلے موصل ہونے والے اطلاعات کے مطابق ٹینیا میں آنے والے برفانی تودے کی زد میں آ کر متعدد کوہ پیماؤں کے دفن ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو آپریشن متاثر ہوا تھا تاہم اب وہاں کسی بھی کوہ پیما کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ واقعہ فرانس کے تفریحی مقام ٹینیا میں اس وقت پیش آیا جب وہاں کوہ پیماؤں کا رش تھا۔

اطلاعات کے مطابق فرانس کے تفریحی مقام ٹینیا پر برفانی تودے گرنے کا خدشہ سکیل پر پانچویں میں سے چوتھے نمبر پر تھا۔

ٹینیا کے حکام نے فرانس کے وزیرِ کھیل کے حوالے سے کی جانے والی ایک ٹویٹ کے جواب میں ٹوئٹر پر بتایا کہ وہاں برفانی تودہ گرا تھا لیکن وہ 'کوئی ڈراما' نہیں تھا۔

جائے حادثہ پر موجود ایک صحافی کا کہنا ہے ٹینیا میں گذشتہ کئی دنوں سے شدید برفباری ہو رہی ہے اور مقامی گائیڈوں نے برفانی تودوں کے خطرے کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں۔

خیال رہے کہ ٹینیا میں گذشتہ ماہ بھی چار افراد برفانی تودہ گرنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔

اسی بارے میں