گوئٹے مالا: فلاحی ادارے میں آتشزدگی سے 19 بچے ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

گوئٹے مالا میں آگ بجھانے والے عملے کا کہنا ہے کہ دارالحکومت سے تقریباً 25 کلومیٹر دور ایک فلاحی ادارے میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 19 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔

سان جوز پینولا کے ورجن ڈی آسٹنشین ہوم میں آگ کے باعث 20 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

منگل کو اس فلاحی ادارے میں بلوے کے نتیجے میں پولیس کو طلب کرنا ہڑا تھا، اس بلوے کے نتیجے میں تقریباً 60 بچے یہاں سے بھاگ نکلے تھے۔

بعض افراد الزام لگا رہے کہ یہاں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور ان کے ساتھ انتہائی برا سلوک رکھا برتا جاتا۔

مقامی اطلاعات کے مطابق اس ادارے میں 400 لوگوں کی گنجائش تھی لیکن یہاں اس وقت اس سے کہیں زیادہ تعداد میں بچے رہ رہے تھے۔

یہاں 18 سال تک کی عمر کے ان بچوں کو رکھا جاتا تھا جنھیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہو یا سمگلنگ یا پھر وہ تنہا ہوں۔