پیرس میں چوہوں کے خاتمے کے لیے 16 لاکھ ڈالر کا منصوبہ

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption شہر میں ایک اندازے کے مطابق فی آدمی کے مقابلے میں دو چوہے ہیں

فرانس کے دارالحکومت پیرس کی میئر نے چوہوں کے خاتمے کے لیے نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

پیرس میں چوہوں کی آبادی میں تیزی سے جاری اضافے کے بعد نئے منصوبے کے تحت شہر کی سڑکوں سے سگریٹ کے ٹکڑوں کو مکمل صاف کیا جائے گا۔

شہر کی میئر این ہیڈلگوکا کہنا تھا شہر کی صفائی پر 16 لاکھ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

چوہوں کو پکڑنے کے لیے نئے پھندے خریدے جائیں گے اور عوامی مقامات پر تمباکو نوشوں کے لیے نئی ایش ٹریز نصب کی جائیں گی۔

شہر میں ایک اندازے کے مطابق فی آدمی کے مقابلے میں دو چوہے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption شہر کی صفائی پر 16 لاکھ ڈالر خرچ کیے جائیں گے

شہر میں بڑھتے ہوئے چوہوں کے باعث شہری پریشان ہیں اور حکومت نے چوہں کی خلاف لڑائی کے لیے گذشتہ سال دسمبر سے بعض پارکوں اور باغات کو بھی عوام کے لیے بند کر رکھا ہے۔

شہر کی مئئر نے ریستورانوں اور بڑی عمارات کے مالکان سے بھی کہا ہے کہ وہ داخلی اور خارجی راستوں پر ایش ٹریز نصب کریں۔

شہر کی صفائی کے دوران عملہ ہر سال یہاں سے ایک سو پچاس ٹن کے قریب سگریٹ کے بچے ہوئے ٹکڑے جمع کرتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption نئے منصوبے کے تحت شہر کی سڑکوں سے سگریٹ کے ٹکڑوں کو مکمل صاف کیا جائے گا

اسی بارے میں