صدر ٹرمپ کا اپنی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں یہ اعلان بھی کیا تھا کہ وہ عہدہ صدارت کے دوران چھٹی بھی نہیں لیں گے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سال کے آخر میں اپنی سالانہ تنخواہ عطیہ کرے دیں گے۔

ان کی سالانہ تنخواہ چار لاکھ ڈالر یعنی تقریباً چار کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان سپائسر نے کہا کہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ وائٹ ہاؤس کا پریس کارپوریشن، کسی ایسی چیریٹی کو تلاش کرنے میں مدد کرے جسے وہ اپنی تنخواہ عطیہ کر سکیں۔

اپنے انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کی تنخواہ لینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، وہ صرف قانونی طور پر ایک ڈالر کم از کم تنخواہ لیں گے۔

اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ کوئی چھٹی نہیں لیں گے۔

انتخابی مہم کے دوران مبینہ تحقیقات میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ نے اپنے پیشہ ورانہ دور میں انتہائی کم عطیہ دیا ہے۔

ٹرمپ پہلے امریکی صدر نہیں جو اپنی تنخوا عطیہ کر رہے ہیں بلکہ اس سے پہلے صدر جان ایف کینڈی اور صدر ہربرٹ ہوور ایسا کر چکے ہیں۔

اسی بارے میں