شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ ’ناکام‘

میزائل تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا جدیدتر میزائل ٹیکنالوجی حاصل کر سکتا ہے

جنوبی کوریا کے دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا ایک میزائل تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔

یہ تجربہ مشرقی ساحلی شہر ونسان میں کیا گیا تھا تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے میزائل فائر کیے گئے یا یہ کس قسم کے میزائل کا تجربہ تھا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر کسی بھی قسم کے میزائل یا جوہری تجربات پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے جدید میزائلوں کے تجربات کیے ہیں اور وہ جدیدتر میزائل ٹیکنالوجی حاصل کر سکتا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں شمالی کوریا نے سمندر میں چار میزائل داغے تھے جو 1000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے جاپانی کی سمندری حدود میں گرے تھے۔

شمالی کوریا کے حالیہ تجربات کو امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجوں کی سالانہ فوجی مشقوں کا ردعمل ہوسکتا ہے جسے شمالی کوریا حملے کی تیاری کے طور پر دیکھتا ہے۔

امریکی فوج نے بھی تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل لانچ کیے جانے کے چند سیکنڈز بعد ہی پھٹ گیا تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ میزائل امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا تھا اور اس کا ا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

دوسری جانب امریکہ کا میزائل تجربات کی کوشش پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس سے 'اشتعال انگیزی' بڑھے گی۔

اسی بارے میں