سویڈن: سٹاک ہوم میں ایک نے لوگوں کو کچل دیا، تین افراد ہلاک

سویڈن تصویر کے کاپی رائٹ AFP

سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں مقامی میڈیا کے مطابق ایک ٹرک نے کم از کم تین افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

پولیس نے کہا کہ اس واقعے میں متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں اور وہ اس واقعے کو دہشت گردی قرار دے رہے ہیں۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کوین سٹریٹ پر پیش آیا جو شہر کا معروف بازار ہے جہاں لوگ پیدل چلتے ہیں۔

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انھوں نے ایک ٹرک کو ایک ڈیپارٹمینٹل سٹور کی کھڑکی توڑتے دیکھا۔ اس کے علاوہ انھوں کئی لوگوں کو زمین پر پڑے دیکھا ہے۔

ایک عینی شاہد لائف ارنمار نے ایس وی ٹی وی کو بتایا: ’وہاں مکمل انتشار کا عالم ہے۔ میں نے نہیں جانتا کہ کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں، بہت سے لوگ صدمے کی حالت میں ہیں۔‘

گذشتہ ماہ لندن میں ایک شخص نے راہگیروں کو گاڑی چڑھا کر کئی لوگوں کو ہلاک و زخمی کر ڈالا تھا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں