ٹرکش ایئر لائنز کے جہاز میں 42 ہزار فٹ کی بلندی پر بچے کی پیدائش

تصویر کے کاپی رائٹ Turkish Airlines
Image caption ترکش ائیر لائنز کا عملہ فضا میں پیدا ہونے والے بچے کے ساتھ

ترکی کی سرکاری ہوائی کمپنی ٹرکش ایئر لائنز میں جہاز کے عملے نے 42 ہزار فٹ کی بلندی پر ایک بچے کی پیدائش میں مدد کی۔

افریقی ملک گنی کے دارالحکومت کوناکری سے براستہ برکینا فاسو استنبول جانے والے جہاز کے عملے اور چند مسافروں نے 28 ہفتوں کی حاملہ خاتون کو تکلیف میں دیکھا تو فوراً ان کی مدد کے لیے پہنچے۔

بوئنگ 737 میں پیدا ہونے والا بچہ، جس کا نام کدیجو رکھا گیا ہے، اور اس کی ماں دونوں کو اوگادوگو کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں کی طبیعت ٹھیک ہے لیکن وہ تھکے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اکثر ایئر لائنز 36 ہفتوں سے حاملہ خواتین کو سفر کرنے کی اجازت دیتے ہیں لیکن 28 ہفتوں کے بعد سفر کرنے والی خواتین کے لیے ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جس میں بچے کے متوقع تاریخ پیدائش بتائی گئی ہوتی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Turkish Airlines
Image caption پیدا ہونے والے بچے کے نام کدیجو رکھا گیا ہے

متعلقہ عنوانات