کتے کی سیر پر بحث، باپ بیٹے نے ایک دوسرے پر گولی چلا دی

امریکہ تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption شکاگو میں رواں سال 800 کے قریب افراد کو گولی ماری جا چکی ہے

شکاگو میں ایک باپ نے کتے کو سیر کروانے کے لیے لے جانے پر ہونے والی بحث کے دوران فائرنگ کر کے بیٹے کو ہلاک کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ 22 سالہ نوجوان اور اس کے والد کے درمیان بحث چھڑ گئی جس کے بعد دونوں نے آپے سے باہر ہو کر ایک دوسرے پر گولی چلا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو ہی ایک سے زیادہ گولیاں لگیں جس کے بعد نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

مرنے والے نوجوان کا 43 سالہ باپ بھی ہسپتال میں ہے جس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

پولیس کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں باپ بیٹے کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے اس تبادلے کی تصدیق کی۔

دونوں کے ہتھیار پولیس نے برآمد کر لیے ہیں اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

شکاگو امریکہ کے پرتشدد شہروں میں سے ایک ہے۔

شکاگو ٹربیون کے مطابق رواں برس اب تک اس شہر میں 800 کے قریب افراد کو گولی ماری جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں