’بیسلان میں سکول کے محاصرے کے دوران روسی حکومت بری طرح ناکام رہی‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’بیسلان سکول محاصرہ: ’روسی حکومت بری طرح ناکام رہی‘

حقوقِ انسانی کی یورپی عدالت نے قرار دیا ہے کہ سنہ دو ہزار چار میں بیسلان میں سکول کے محاصرے کے دوران روسی حکومت بری طرح ناکام رہی ہے۔ اس حملے کے دوران 334 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں اکثریت بچوں کی تھی۔ عدالت نے انٹیلیجنس کی ناکامیوں کا خاص طور سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چیچن علیحدگی پسندوں کو سکول میں بچوں کو یرغمال بنانے سے روکا جاسکتا تھا۔ روس نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ تفصیل عمر آفریدی کی اس رپورٹ میں۔