اب ایشیئن گیمز میں الیکٹرانکس سپورٹس کا میڈل بھی شامل ہو گا

تصویر کے کاپی رائٹ YUYA SHINO/GETTY IMAGES

چین میں 2022 میں منعقد ہونے والی ایشیئن گیمز میں ای سپورٹس کو باضابطہ طور پر کھیل کے طور پر شامل کیا جائے گا۔

اولپمک کونسل آف ایشیا کے مطابق وہ چاہتی تھی کہ تیزی سے ہوتی ترقی اور سپورٹس کی اس نئی طرز کی مقبولیت کی عکاسی کھیلوں کے مقابلے میں ہو۔

چینی شہر ہانگژو میں منعقد ہونے والی ایشیائی کھیلوں سے پہلے آئندہ برس انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد ہونے والے ایشیائی مقابلوں میں ویڈیو گیمز کے مقابلوں کو شامل کیا جائے گا۔

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
آن لائن گیمر خاتون

تاہم اس بھی پہلے ترکمانستان میں رواں برس منعقد ہونے والے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹ گیمز میں ویڈیو گیمز کے مقابلے میں منعقد ہوں گے۔

یہاں ویڈیو گیمز کے کھلاڑیوں کے درمیان نہ صرف فٹبال کی مقبول گیم فیفا 2017 آن لائن گیمز کے مقابلوں میں مدمقابل ہوں گے۔

ایشیئن گیمز میں ای سپورٹس کو شامل کرنے کا فیصلہ اولمپک کونسل آف ایشیا اور آن لائن خریداری کی معروف ویب سائٹ علی بابا کے پورٹس سے متعلق شعبے میں شراکت ہونے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ای سپورٹس نے 2016 میں تقریباً 50 کروڑ ڈالر کا کاروبار کیا تھا جبکہ اس وقت الیکٹرانکس گیمز کے موجودہ سرگرم صارفین کی تعداد 32 کروڑ ہے۔

ای سپورٹس کے ماہر نیوژو کے مطابق ای سپورٹس کا 2017 میں کاروبار بڑھ تقریباً 70 کروڑ ڈالر ہو جائے گا جس میں 15 فیصد کاروبار چین سے آئے گا۔

اسی بارے میں