ایوانکا ڈونلڈ ٹرمپ کے دفاع میں
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں خواتین کا اجلاس، ایوانکا ٹرمپ کی شمولیت

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک دو روزہ کانفرنس جاری ہے جس میں دنیا کے سب سے امیر بیس ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں لیکن فرق یہ ہے کہ یہ کانفرنس عورتوں کے لیے اور ان ہی کے متلعق ہے۔

اسی لیے اسے ڈبلیو 20 یا وومن 20 سمٹ کہا جار رہا ہے۔ اس کانفرنس کی میزبانی جرمن چانسلر انگیلا مرکل کر رہی ہیں اور اس میں شرکت کرنے والوں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ اور نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما کے علاوہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی شامل ہیں۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایوانکا ٹرمپ ملک سے باہر سرکاری طور پر کسی بین الاقوامی اجلاس میں شریک ہوئی ہیں۔