صدر ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عرب اسلامک امیریکن اجلاس میں شرکت کریں گے۔ امریکی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ میلنیا ٹرمپ تھیں۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے ایئر پورٹ پر دونوں کا استقبال کیا۔ شاہی محل جانے سے پہلے دونوں رہنماؤں نے ایئر پورٹ پر بھی بات چیت کی۔