مانچیسٹر ایرینا کیا ہے

تصویر کے کاپی رائٹ SMG Europe
Image caption مانچسٹر ایرینا کی ویب سائٹ کے مطابق اس ہال میں ہر سال تقریباً دس لاکھ سے زیادہ لوگ مختلف تقریبات میں شریک ہوتے ہیں۔

برطانیہ کے شہر مانچیسٹر میں امریکی گلوکارہ کے کنسرٹ کے موقع پر ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے اور ہلاک شدگان میں بچے بھی شامل ہیں۔ یہ دھماکہ پیر کی شب مانچیسٹر ایرینا نامی ہال میں ہوا ہے۔

1995 میں تعمیر کیا گیا مانچیسٹر ایرینا پہلے 'مین ایرینا' کے نام سے موسوم تھا۔ یہ شہر کا سب سے بڑا ہال ہے اور اس میں ایک ہی چھت تلے تقریباً 21 ہزار افراد کے بیٹھنے کی بیک وقت گنجائش ہے۔

یہ ہال سیٹوں کی گنجائش کے لحاظ سے برطانیہ کا سب سے بڑا اِن ڈور ہال ہے جبکہ پورے یورپ میں یہ دوسرے نمبر پر آتا ہے۔

مانچیسٹر ایرینا مانچیسٹر شہر کے شمال میں ہنٹس بینک نامی علاقے میں واقعہ ہے۔ ایرینا کا دالان وکٹوریہ ٹرین اور ٹرام سٹیشن سے جا لگتا ہے۔

اس مقام پر بین الاقوامی ستاروں اور معروف سٹارز کے کنسرٹس اور مختلف تقریبات مستقل طور پر منعقد کرائی جاتی ہیں اور اسے دنیا کے مصروف ترین ہالز میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

مانچیسٹر ایرینا کی ویب سائٹ کے مطابق اس ہال میں ہر سال تقریباً دس لاکھ سے زیادہ لوگ مختلف تقریبات میں شریک ہوتے ہیں۔

مانچسٹر شہر نے 1996 اور 2000 میں اولمپک مقابلوں کی میزبانی حاصل کرنے کی ناکام کوششیں کی تھیں جن میں مانچیسٹر ایرینا کو مرکزی مقام کے طور پر کیا گیا تھا۔ تاہم اس ایرینا کو 2002 کی کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہو۔

Image caption یہ ہال سیٹوں کی گنجائش کے لحاظ سے برطانیہ کا سب سے بڑا اِن ڈور ہال ہے جبکہ پورے یورپ میں یہ دوسرے نمبر پر آتا ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں