برما کا فوجی طیارہ لاپتہ ہوگیا

برما تصویر کے کاپی رائٹ AFP

برما کا ایک فوجی طیارہ جس میں 120 سے افراد سوار تھے بحیرہ انڈمان کے اوپر لاپتہ ہوگیا ہے۔

برمی فوج کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ جنوبی شہر میئک سے ینگون (رنگون) پرواز کر رہا تھا۔

طیارے کی تلاش کا کام جاری ہے۔

فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بدھ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 35 منٹ پر دوئی قصبے سے 20 کلومیٹر مغرب کی جانب طیارے سے رابطے سے منقطع ہوگیا۔

طیارے میں 106 فوجی اہلکار اور ان کے خاندان کے افراد اور عملے کے 14 ارکان سوار تھے۔

چین میں تیار کر دہ وائی 8 ٹرانسپورٹر طیارے کا رابطہ پرواز کے آدھے گھنٹے کے بعد منقطع ہوا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فوجی جہازوں اور کشتیوں نے سمندر نے طیارے کے ملبے کی نشاندہی کی ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں