24 پاکستانی اور انڈین نژاد سیاستدان دارالعوام میں

تن منجیت سنگھ تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption تن منجيت سنگھ دھیشی پگڑی پہننے والے پہلے سکھ ہیں جو برطانوی پارلیمنٹ میں پہنچے ہیں

برطانیہ میں 2017 کے عام انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی پارلیمان کے منتخب اراکین میں پاکستانی اور انڈین نژاد سیاست دان بھی شامل ہیں۔

اس بار عام انتخابات میں مجموعی طور 56 انڈین نژاد امیدوار جبکہ 30 پاکستانی نژاد امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ ان میں سے جہاں 12 پاکستانی نژاد امیدواروں نے کامیابی حاصل وہیں انڈین نژاد امیدواروں کی تعداد بھی 12 ہی رہی۔

برطانوی انتخابات میں پاکستانی نژاد خواتین رہنما

کامیاب ہونے والے 12 پاکستانی نژاد امیدواروں میں سے نو کا تعلق لیبر پارٹی جبکہ تین کا کنزرویٹو سے ہے اور ان میں سے پانچ خواتین ہیں۔

ان میں زیادہ تر پاکستانی نژاد امیدوار تو گذشتہ انتخابات میں بھی کامیاب ہوئے تھے لیکن لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر مانچسٹر کے علاقے گورٹن سے افضل خان اور بیڈفورڈ سے محمد یاسین نے پہلی بار دارالعوام کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

بریڈفورڈ ویسٹ کی نشست پر لیبر پارٹی کی امیدوار ناز شاہ جبکہ بریڈفورڈ ایسٹ کے حلقے سے لیبر پارٹی کے ہی عمران حسین جیتے ہیں۔

Image caption بریڈفورڈ ویسٹ کی نشست پر لیبر پارٹی کی امیدوار ناز شاہ نے کامیابی حاصل کی ہے

برمنگھم پیری بار کے حلقے سے لیبر پارٹی کے خالد محمود جبکہ برمنگھم لیڈی وڈ سے لیبر پارٹی کی ہی شبانہ محمود ایک بار پھر کامیاب ہوئی ہیں۔

لیبر پارٹی کی یاسمین قریشی بولٹن ساؤتھ ایسٹ جب کہ لیبر پارٹی کی ڈاکٹر روزینہ ایلن خان ٹوٹنگ لندن سے دوبارہ رکنِ پارلیمان بنی ہیں۔

وارنگٹن ساؤتھ سے فیصل خورشید نے لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔

حکمران کنزرویٹو پارٹی کے تین امیدوار ساجد جاوید برومز گرو سے، نصرت غنی ویلڈن جبکہ رحمان چشتی گیلنگھم اور رینہم سے ایک بار پھر انتخابات جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انڈین نژاد امیدوار

کامیاب انڈین نژاد ارکانِ پارلیمان میں سے سات کا تعلق لیبر پارٹی سے جبکہ پانچ کا كنزرویٹو پارٹی سے ہے اور ان میں چھ خواتین ہیں۔

لیبر پارٹی کے تن منجيت سنگھ دھیشی پگڑی پہننے والے پہلے سکھ ہیں جو برطانوی پارلیمنٹ میں پہنچے ہیں۔ ان کے علاوہ پریت کور گل پہلی خاتون سکھ رہنما ہیں جو دارالعوام میں اپنے حلقے کی نمائندگی کریں گی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption بھارتی نژاد جیتنے والے امیدوار پریتی پٹیل، کیتھ واز اور وریندر شرما

کنزرویٹو پارٹی کی حکومت میں وزیر رہنے والی بھارتی نژاد پريتي پٹیل بھی الیکشن جیت گئی ہیں۔

لیبر پارٹی کی جانب سے جن سات امیدواروں نے کامیابی حاصل ان میں تن منجيت سنگھ دھیشي اور پریت کور گل کے علاوہ لیسٹر ایسٹ سے کیتھ واز،ولسل ساؤتھ سے ویلیری واز، فیلتھم اینڈ ہیسٹن سے سیما ملہوترا، وگن سے لیزا نندی اور ایلنگ، ساؤتھ ہال سے وریندر شرما شامل ہیں۔

کنزرویٹیو پارٹی کی جانب سے کامیاب ہونے والے انڈین نژاد امیدواروں میں سوئیلا فرنانڈیز (فیئرہیم)، پريتي پٹیل (وتھیم)، آلوک شرما (ریڈنگ ویسٹ)، رشی سنك (رچمنڈ)، شیلیش وارا (نارتھ ویسٹ كیمبرج شائر) اور رینا رینجر (برمنگھم، ہال گرین) سے کامیاب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں