قطر نے برطانیہ، امریکہ اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں 335 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے

تصویر کے کاپی رائٹ GATTY IMAGES
Image caption لندن کا مشہور واکی ٹاکی ٹاور قطر کے پاس ہے

لندن کے کسی بھی علاقے سے گزریں تو ایسا شاید ہی ممکن ہو کہ آپ کسی جگمگاتے ہوٹل یا کثیر منزلہ عمارت کی بات کریں اور اس میں قطر کا پیسہ نہ لگا ہو۔

تصویر کے کاپی رائٹ John Walton
Image caption لندن کے بڑے بڑے ہوٹلوں میں بھی قطر کے حص ہیں

گزشتہ کئی برس میں قطر نے برطانیہ میں تقریباً 35 ارب پونڈ کی سرمایہ کاری کی ہے جو کہ اگلے پانچ برسوں میں 40 ارب پونڈ تک پہنچنے والی ہے اسی بنیاد پر کہا جانے لگا ہے کہ لندن میں جتنی زمین قطر کے پاس ہے اتنی زمین ملکہ برطانیہ کے پاس بھی نہیں ہے.

قطر نے برطانیہ سے لے کر امریکہ اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں میں 335 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption برطانیہ اپنی قدرتی گیس قطر سے برآمد کرتا ہے

اگرچہ، آنے والے پانچ سے دس سالوں میں سرمایہ کاری کی یہ رفتار تھوڑی سست پڑ سکتی ہے کیونکہ اب قطر 35 بلین امریکی ڈالر کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے امریکہ کا رخ کر رہا ہے۔

لندن میں قطر کی املاک

پراپرٹی ریسرچ کمپنی ڈاچا کے مطابق، لندن میں قطر کے پاس 879 کمرشل اور رہائشی املاک ہیں ان میں سے 26 ملین سكوائر فٹ زمین تجارتی زمرے میں آتی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption لندن میں قطر کے پاس ملکہ برطانیہ سے زیادہ املاک ہیں

لندن میں قطر کی اس املاک میں کینری وارلف گروپ ہے جسے قطر نے بک فیلڈ پراپرٹی پارٹنرز کے ساتھ مل کر 2015 میں 2.6 ارب پونڈ کی قیمت پر خریدا تھا۔

اس گروپ کے پاس لندن کے ساؤتھ بینک پر سوائے ہوٹل کی دس فیصد سے لیکر شارڈ ہوٹل میں پچانوے فیصد کی شراکت ہے۔

حال ہی میں، قطر نے لندن کے مشہور ڈیپارٹمینمٹ سٹور ہیرڈس کو بھی 1.5 ارب پاؤنڈ میں خریدا ہے۔

اسی درمیان قطر سرمایہ کاری اتھارٹی کی ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ یونٹ نے لندن کے گروزنر سکوائر پر واقع امریکی سفارت خانے کو ایک شاندار ہوٹل میں تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔

سال 2012 کے اولمپک ایتھلیٹ ولیج کی ترقی اور ایسے تمام دیگر پروجیکٹس پر کام جاری ہے جن سے تقریبا 4000 رہائشی يونٹس کو لیز پر دیا جائے گا۔

تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption لندن کی مشہور عمارتی شارڈ میں بھی قطر کا حصہ ہے

اگر ہوٹلوں میں سرمایہ کاری کی بات کریں تو قطر کے پاس بارکلے، کناٹ، پارک لین میں انٹركونٹنیٹل اور كلریزجیسے تمام ہوٹل ہیں۔

برطانیہ میں گیس کی درآمد میں قطر کے اثرات

برطانیہ میں تیل کی درآمد میں 29 فیصد حصہ قدرتی گیس کا حصہ ہے۔

برطانیہ اپنی ضرورت کی قدرت گیس کا تقریباً پورا حصہ قطر سے ہی درآمد کرتا ہے جو بڑے بڑے بحری جہازوں میں مڈفورڈ بندر گاہ کے جنوبی ٹرمینل سے ہوتا ہوا آتا ہے۔

اس ٹرمینل میں بھی قطر پٹرولیم کے 67.5 فیصد حصص ہیں۔

اس کے علاوہ برطانیہ کے کارپوریٹ گھرانوں جیسے سینزبري میں 22فیصد، لندن ہیتھرو ایئرپورٹ میں 20 فیصد، برٹش ایئر ویز کی مالک کمپنی انٹرنیشنل ایئر لائنز گروپ میں 20 فیصد ہیں۔