سعودی عرب میں دھماکہ: ایک فوجی اہلکار ہلاک، دو زخمی

سعودی عرب تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption اس علاقے میں ماضی میں حکومتی فورسز کو بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں اتوار کی شب ایک بم دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ قطیف کے علاقے العوامیہ میں فوجیوں کی ایک گاڑی گشت کر رہی تھی جب اسے خود ساختہ بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔

سعودی عرب: قطیف میں ’کار میں دھماکہ‘، دو ہلاک

قطیف میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک

وزارت کا کہنا ہے کہ یہ ایک دہشتگرد حملہ تھا۔

مقامی خبر رساں ایجنسی العریبہ کے مطابق اس حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی کی سعودی وزارتِ داخلہ نے شناخت ظاہر کر دی ہے اور ان کا نام طارق العلاقی بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تیل سے مالا مال سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے کچھ علاقوں میں شیعہ برادری بڑی تعداد میں آباد ہیں اور یہاں ماضی میں سعودی عرب کی سنی بادشاہت کے خلاف کئی احتجاجی تحریکیں دیکھی گئی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption قطیف میں شیعہ فرقے کی ایک مسجد میں مئی 2015 میں خودکش حملے کے بعد کا منظر

اس کے علاوہ اس علاقے میں ماضی میں حکومتی فورسز کو بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں بھی قطیف میں ایک کار میں دھماکے سے کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 2015 میں قطیف میں ایک مسجد میں خودکش دھماکہ بھی کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں