بیلجیئم میں مبینہ خودکش حملہ آور کو مار دیا گیا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption سٹیشن پر موجود فوجی اہلکاروں نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

بیلجیئم میں پولیس کا کہنا ہے کہ برسلز سنٹرل سٹیشن میں ایک شخص نے ایک چھوٹے پیمانے کا بم دھماکہ کیا ہے اور اس مبینہ خودکش حملہ آور کو جائے وقوع پر موجود فوجی اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

سٹیشن پر موجود فوجی اہلکاروں نے اس شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کوئی اور شخص زخمی نہیں ہوا۔

’ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والا بمبار پیرس حملوں میں شامل تھا‘

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کو خالی کروا لیا گیا ہے اور صورتحال حکام کے قابو میں ہے۔

یاد رہے کہ مارچ 2016 میں برسلز میں ایک حملے میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے ذمہ داری قبول کی تھی۔

مقامی میڈیا نے پراسیکیوٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور شخص نے ایک بوری نما لباس پہن رکھا تھا اور اس کی بیلٹ پر بم نصب تھا۔

اس شخص نے جب بم کا دھماکہ کیا تو سٹیشن پر موجود فوجیوں کی توجہ اس کی جانب گئی جس کے بعد انھوں نے اس گولی مار دی۔

حملے کے بعد قریبی دکانوں اور ریسٹورنٹوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔ اس کے لیے سٹیشن سے گزرنے والی ٹرینوں کو بھی معطل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں