سکاٹش ویرانی کا رومان

A view of the island of Tanera Mor تصویر کے کاپی رائٹ Kevin Percival

سکاٹ لینڈ میں سطح مرتفع سمر آئلز میں ٹنیرا مور سب سے بڑا جزیرا ہے جو خشکی کے ٹکڑوں پر مشتمل سکاٹش ہائی لینڈز کا حصہ ہے۔

اس جزیرے پر آبادی نہیں ہے لیکن یہاں چھٹیاں منانے والوں، ماہی گیروں اور فنکاروں کا ہجوم رہتا ہے۔

سنہ 2012 میں فوٹوگرافر کیون پرسیول نے اس جزیرے پر دو سال مختلف موسموں میں گزارے۔

اس وقت سے اب تک وہ ہر سال جزیرے پر زندگی کو عکس بند کرنے جاتے ہیں۔

A man with a crook stands in front of the sea تصویر کے کاپی رائٹ Kevin Percival
A town by the water تصویر کے کاپی رائٹ Kevin Percival
A sheet with feet coming from underneath تصویر کے کاپی رائٹ Kevin Percival

کیون پرسیول نے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں لوگوں کی تصاویر بنائیں جن کی زندگیوں میں اس جزیرے کا بہت زیادہ عمل دخل ہے۔

وہ کہتے ہیں: 'ہر فرد کے لیے اس جزیرے کا ایک مختلف کردار ہے۔ فنکاروں اور مصنفوں کے لیے یہ غور و فکر کا راستہ یا ذہنی تخلیق کا ذریعہ ہے۔ ڈرائیوروں اور ماہی گیروں کے لیے یہ زندگی کی علامت ہے۔'

A girl sits on a bench تصویر کے کاپی رائٹ Kevin Percival
Details of the inside of a ship تصویر کے کاپی رائٹ Kevin Percival
A woman sits on a rock تصویر کے کاپی رائٹ Kevin Percival

ارضی مناظر کشی اور لوگوں کی تصاویر اور جزیرے پر استعمال ہونے والی اشیا کی تصاویر بنانے سے پرسیول کو'اس جگہ کی تصویر' دکھانے کی امید ہے۔

انھوں نے اس جزیرے کی تاریخی ماضی کو دوبارہ دریافت کیا جو وائیکنگ کا مدفن بھی ہے اور تاریخ طبیعی کے ماہر فرینک فریزر ڈارلنگ کی سنہ 1940 میں شائع ہونے والی کتاب آئی لینڈ ایئرز کا موضوع اور ہیرنگ مچھلیوں کا گڑھ ہے۔

پرسیول کہتے ہیں: 'میں نے خود کو ایک ،مقدم مقام پر محسوس کیا، نہ باہر والا اور نہ ہی مقامی رہائشی، اس معاشرے کے ساتھ رابطے میں رہا، لیکن اس کے باوجود معروضیت برقرار رکھی۔'

A man jumps off the harbour while next to a ram تصویر کے کاپی رائٹ Kevin Percival
Rocks and stones by the sea تصویر کے کاپی رائٹ Kevin Percival
A basket weaver poses for a portrait تصویر کے کاپی رائٹ Kevin Percival

پرسیول نے بلیک اینڈ وائیٹ فلم کا استعمال کیا کیونکہ انھیں محسوس ہوا کہ رنگوں کی کمی سے مناظر زیادہ بہتر انداز میں سامنے آتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں: 'میں فلم کے استعمال کو پسند کرتا ہوں کیونکہ یہ میرے کام کی رفتار کو سست کر دیتی ہے۔ یہ مجھے کسی بھی منظر کو غور سے دیکھنے اور میرے اپنے ذہن میں مختلف تخلیقات میں مدد دیتی ہے۔'

A portrait of a man in overalls تصویر کے کاپی رائٹ Kevin Percival
Landscape of the island تصویر کے کاپی رائٹ Kevin Percival

کیون پرسیول کی تصاویر کی نمائش سکاٹ لینڈ میں رہو گیلری، الاپول میں 24 اگست تک کی جارہی ہے۔