دنیا کا بدصورت ترین کتا

کتے تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اس برس دنیا کے بد صورت ترین کتے کا خطاب 'مارتھا' نے جیت لیا ہے۔

رواں برس سب سے بدصورت کتوں کا مقابلہ امریکی ریاست کلیفورنیا کے شہر پٹالوما میں منعقد ہوا۔ اس طرح کا سالانہ مقابلہ گذشتہ کئی برسوں سے منعقد کیا جاتا رہا ہے اور رواں برس 29واں مقابلہ تھا۔

مارتھا کی مالک شرلی زنڈلر ہیں جن کے کتے نے اس مقابلے کے دیگر 13 کتوں کو مات دی۔ انھیں اس کے لیے ایک ٹرافی اور 1500 ڈالر دیے گئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ EPA

اس مقابلے کا اہتمام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مارتھا کو اب نیو یارک لایا جائے گا جہاں اسے میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

تصویر کے کاپی رائٹ EPA

زنڈلر کا کہنا تھا کہ مارتھا کو جو تقریباً اندھی ہونے کے قریب تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کئی دیگر کتّوں کو بھی اس مقابلے کے لیے لایا گیا تھا

مارتھا کے کئی آپریشن ہوئے اور اب وہ دیکھ سکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مارتھا نے دوسرے کتوں کے مقابلے میں یہ بازی فوراً ہی مار لی۔

اس مقابلے کا اہتمام کرنے والی تنظیم کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد کتوں کو بغیر ان کی شکل و صورت کے گود لینے کے لیے لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
تصویر کے کاپی رائٹ AFP / GETTY IMAGES
تصویر کے کاپی رائٹ AFP/GETTY IMAGES
Image caption کئی دیگر کتے بھی مقابلے میں تھے جنھیں بدصورت مانا جا سکتا ہے

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں