امریکہ کی ویران پٹڑیاں: تصاویر

West from Oacoma, South Dakota تصویر کے کاپی رائٹ John Sanderson
Image caption یہ پٹڑی جنوبی ڈکوٹا میں اوواکوما کے مغرب سے گزرتی ہے

فوٹوگرافر جان سینڈرسن کی ابتدائی یادوں میں سے ایک نیویارک سے سڑک کے راستے پینسلوینیا کے سفر کی ہیں جن میں ان کا خاندان ان کے ہمراہ ہوا کرتا تھا۔

ایسے ہی سفر کے دوران 13 سالہ اینڈرسن کو تصاویر کھینچنے کا شوق ہوا جب وہ سٹراسبرگ میں پٹڑیوں اور بھاپ سے چلنے والے انجنوں کی عکس بندی کرتے رہے۔

جوان ہونے کے بعد سینڈرسن کو ریل کی پٹڑیاں پھر یاد آئیں اور اس مرتبہ انھوں نے تصویر کشی کے لیے ایسی پٹڑیوں کا انتخاب کیا جہاں عموماً کم ہی ٹرین آتی ہے۔

Fuel transfer station, New Windsor-on-Hudson, New York تصویر کے کاپی رائٹ John Sanderson
Image caption یہ نیویارک میں دریائے ہڈسن پر واقع ایندھن کی منتقلی کا مرکز نیو ونڈسر ہے
Tower at diamond crossing, Walkerton, Indiana تصویر کے کاپی رائٹ John Sanderson
Image caption ریاست انڈیانا میں والکرٹن کے علاقے میں ایک ریلوے کراسنگ
Early morning, Stony Point, NY تصویر کے کاپی رائٹ John Sanderson
Image caption ریاست نیویارک کے علاقے سٹونی پوائنٹ کی ایک صبح

سینڈرسن کے خیال میں خالی پٹڑیوں کی تصویر کشی سے انھیں اس کے آس پاس کے مناظر اور تعمیرات پر بھی توجہ مرکوز کرنے کا موقع ملا۔

ان کا کہنا ہے کہ ’مجھے لگا کہ یہ امریکہ کی قومی شبیہ دکھانے کا بہترین موقع ہے۔‘

NA Tower, Martinsburg, West Virginia تصویر کے کاپی رائٹ John Sanderson
Image caption مغربی ورجینیا میں مارٹنزبرگ کے مقام پر این اے ٹاور
Helme Snuff Mill, Helmetta, New Jersey تصویر کے کاپی رائٹ John Sanderson
Image caption نیوجرسی میں ہیلمیٹا کی ہلمے سنف مل
Steel Mill landscape, Cleveland, Ohio تصویر کے کاپی رائٹ John Sanderson
Image caption اوہایو کے شہر کلیولینڈ میں سٹیل مل کے پاس سے گزرتی ریلوے لائن

ان تصاویر کے لیے سینڈرسن نے شہروں سے لے کر دیہات اور پھر بلندوبالا پہاڑی سلسلوں سے چھوٹے چھوٹے قصبوں تک کا سفر کیا۔

تصاویر میں مشرقی امریکہ سے مغربی ریاستوں تک منظر فلک بوس عمارتوں سے لہلہاتے کھیتوں میں تبدیل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Mainline out of town, Columbus, Ohio تصویر کے کاپی رائٹ John Sanderson
Image caption کولمبس اوہایو سے باہر جانے والی مرکزی ریلوے لائن
Depot, White Lake, South Dakota تصویر کے کاپی رائٹ John Sanderson
Image caption وائٹ لیک ڈپو، جنوبی ڈکوٹا
Passage, Downtown Columbus, Ohio تصویر کے کاپی رائٹ John Sanderson

بسا اوقات سینڈرسن نے جان بوجھ کر پٹڑیوں کا اختتامی حصہ نہیں دکھایا اور وہ اندھیرے میں گم ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’جیسے جیسے میں یہ تصویریں کھینچتا گیا زاویے واضح ہونے لگے کیونکہ وہ عمارتیں پٹڑیوں کے گرد تعمیر کی گئی تھیں۔‘

Park Avenue Tunnel Cut, New York City تصویر کے کاپی رائٹ John Sanderson
Image caption پارک ایونیو سرنگ، نیویارک سٹی
Coaling Tower, Marion, Ohio تصویر کے کاپی رائٹ John Sanderson
Image caption کوئلہ ذخیرہ کرنے کا ٹاور، میریون، اوپایو
Clearing Storm, Medicine Bow, Wyoming تصویر کے کاپی رائٹ John Sanderson
Image caption میڈیسن بو، وایومنگ

سینڈرسن کو ان ریلوے پٹڑیوں کا سکوت بہت پسند آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پرشور سڑکوں کے مقابلے میں یہ بہت بہتر تھا۔

’وہ واقعی بہت بہتر تھا مگر دیر تھی ایک سو گاڑیوں جتنی لمبی مال گاڑی کے گزرنے کی۔‘

View of Manhattan from Kearny, New Jersey تصویر کے کاپی رائٹ John Sanderson
Image caption نیوجرسی کے علاقے کیرنی سے نیویارک کا ایک منظر

تصاویر بشکریہ جان سینڈرسن

متعلقہ عنوانات