انڈونیشیا: تعطیلات گزارنے کے لیے اوباما خاندان کا انتخاب

اوباما تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption براک اومابا اور ان کی بیٹی ملیا مرکزی جاوا میں واقع بوروبدر خانقاہ میں

سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کا خاندان انڈونیشیا میں چھٹیاں کشتی رانی اور خانقاہوں کے دورے کرتے ہوئے گزار رہے ہیں۔

بدھ کو وہ اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کے ہمراہ انھوں نے جاوا میں قدیم بودھ خانقاہ گئے اور اس کے بعد بالی جزیرے پہنچے۔

براک اوباما انڈونیشیا میں ایک معروف شخصیت ہیں اور انڈونیشیا میں ان کی چھٹیوں کے دن کو ذرائع ابلاغ میں خاصی جگہ دی جاتی ہے۔

سابق امریکی صدر نے بچپن میں چار سال انڈونیشیا میں گزارے تھے۔

وہ چھ سال کی عمر میں اپنی والدہ کے ہمراہ انڈونیشیا منتقل ہوئے تھے جب ان کی والدہ نے ان کے کینین شوہر سے شادی کے خاتمے کے بعد ایک انڈونیشین مرد سے شادی کی تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption اطلاعات کے مطابق سابق صدر نویں صدی میں تعمیر کردہ بوروبدر خانقاہ سے خاصے متاثر ہوئے۔
تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption سنہ 2010 میں جب صدر اوباما اور ان کی اہلیہ انڈونیشیا آئے تھے اس وقت ان کی دونوں بیٹیاں ان کے ہمراہ نہیں تھیں۔
تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption سابق صدر عام طور پر خود کو مداحوں اور سخت سکیورٹی کے حصار میں پاتے ہیں۔

سنہ 2010 میں وہ یہاں امریکی صدر کے طور پر اپنی اہلیہ مشل کے ہمراہ آئے تھے۔

ان کے حالیہ دورے میں ان کی دونوں بیٹیاں ملیا اور ساشا ان کے ہمراہ ہیں۔

ان مہانوں کے لیے سکیورٹی کا خاص انتظام بھی کیا گیا ہے۔

براک اوباما جمعے کو جکارتہ میں صدر جوکو وڈوڈو سے ان کے محل میں ملاقات کریں گے۔

یہ خاندان سنیچر کو دارالحکومت جکارتہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں