روس کے ٹی وی کی ہم جنس پرستوں کو نرالی پیشکش

روس تصویر کے کاپی رائٹ FACEBOOK/TSARGRAD TV

روس میں ایک مذہبی ٹی وی چینل ملک سے ہجرت کرنے والے سنجیدہ ہم جنس پرستوں کو ہوائی جہاز کے یکطرفہ ٹکٹوں کی ادائیگی کی پیشکش کر رہا ہے۔

سرگراڈ نامی ٹی وی نے رواں ہفتے ایک ویڈیو کے توسط سے اپنے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے ہم جنس پرست افراد کو ہوائی جہاز کے یکطرفہ ٹکٹوں کے مقابلے میں حصہ لینے کا کہا ہے۔

جرمنی میں ہم جنس پرست شادیاں قانونی قرار

سربیا کی پہلی ہم جنس پرست وزیراعظم

مالٹا میں ہم جنس پرستی کے 'علاج' پر پابندی

سرگراڈ ٹی وی کا عملہ جو اس مہم کا حامی ہے کا کہنا ہے 'ہم کسی بھی ایسے شخص کو جو یہ ثابت کر دے کہ وہ ہم جنس پرست ہے اور ملک چھوڑ کر جانا چاہتا ہے کو ہوائی جہاز کا یکطرفہ ٹکٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔'

عملے کے مطابق 'ہم واقعی چاہتے ہیں کہ آپ وہاں جائیں جہاں آپ کھل کر گناہ کر سکتے ہیں۔'

سرگراڈ ٹی وی اس بات پر مصر ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ٹراولنگ نہیں کر رہا اور یہ 'اچھا کرنا چاہتا ہے۔'

تصویر کے کاپی رائٹ FACEBOOK/TSARGRAD TV

تاہم روس کے ایک ماہر جنسیات نے لائف سٹائل ویب سائٹ افشی ڈیلی کو بتایا کہ ایسا ممکن نہیں کہ کوئی بھی مطلوبہ میڈیکل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے کیونکہ جنسی واقفیت کو بیماری نہیں سمجھا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ سرگراڈ ٹی وی ایک سیٹلائیٹ چینل ہے جو عیسائی آرتھوڈوکس اقدار کو فروغ دینے کے لتے قائم کیا گیا تھا۔

اس ٹی وی کے بانی کنسٹنن مالفیوف ایک ممتاز کاروباری شخصیت ہیں اور وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی حمایت کرتے ہیں۔

سرگراڈ ٹی وی اکثر مغربی ممالک کی 'کم اخلاقی' پر انھیں تنقید کا نشانہ بناتا ہے۔

روس میں کچھ افراد نے سرگراڈ ٹی وی کی جانب سے دی جانے والی پیشکش پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کس حد تک سنجیدہ ہیں۔

اس ویڈیو کا جواب دینے والے افراد کی اکثریت نے اس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے چینل کے عملے کو 'وحشی' قرار دیتے ہوئے اسے اپنی فیڈز سے بلاک کرنے عہد کیا ہے۔ تاہم کچھ افراد نے اس چینل کی آفر سے اتفاق کرتے ہوئے 'اس کی حمایت' کی ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں