تصاویر: طائرانہ نگاہ سے

ڈرون سے لی گئی تصاویر کے سالانہ مقابلے میں جیتنے والی تصاویر ڈرونسٹاگرام نامی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔

اس مقابلے کے لیے ہزاروں تصاویر بھجوائی گئی تھیں۔ مقابلے کے فاتحین کا فیصلہ نیشنل جیوگرافک کے ڈپٹی ڈائریکٹر پیٹرک وٹّی، نیشنل جیوگرافک کے فرانس فوٹو ایڈیٹر ایمینیولا ایسکول اور ڈرونسٹا گرام کی ٹیم نے کیا۔

یہاں چار مختلف شعبوں میں انعام یافتہ تصاویر پیش کی جا رہی ہیں۔

قدرت

Lavender field in Provence, France تصویر کے کاپی رائٹ J Courtial
Image caption لیوینڈر کے کھیت میں لی گئی جے کورٹیل کی تصویر نے نیچر یعنی ’قدرت‘ کے زمرے میں پہلا انعام حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی خالص منظر کی تلاش میں ویلنسول گیا جہاں میں ڈوبتے سورج کے ساتھ کوئی تصویر بنا سکوں۔ میں یہ بھی جانتا تھا کہ ان دنوں کٹائی کا موسم تھا اس لیے میں نے انتہائی صبر کے ساتھ کسی ٹریکٹر کے وہاں آ کر کام کرنے کا انتظار کیا۔ کیونکہ کٹائی کا یہ منظر اوپر سے دیکھنے میں بہت خوشگوار لگتا ہے۔
A road in Transylvania, Romania. تصویر کے کاپی رائٹ Calin Stan
Image caption دوسرا انعام کلن سٹان کو ملا۔ ان کا کہنا تھا رومانیہ کی یہ سٹرک وہاں کے سابق حکمران کاؤنٹ ڈریکولا کے جائے پیدائش کی جانب جاتی ہے۔ ان کا قول ہے کہ وہ رات کو اپنے ملک کو اسی طرح سے دیکھتے ہیں۔
Sea ice formation in east Greenland, February 2017. تصویر کے کاپی رائٹ Florian
Image caption تیسرا انعام حاصل کرنے والی فلوریئن کی اس تصویر میں سمندر کی برف سے بنے دلکش نقش ہیں۔

شہری زندگی

The high-rise buildings of Dubai تصویر کے کاپی رائٹ Bachirm
Image caption شہروں کے زمرے میں پہلا انعام بیکرم کی اس تصویر کو ملا جس میں دبئی کی بلند عمارتوں کو فضا سے عکس بند کیا گیا ہے۔
Window cleaners working on the Mercury City Tower in Moscow, Russia. تصویر کے کاپی رائٹ Alexeygo
Image caption ایلیکسیگو نے ماسکو کی ایک بلند عمارت کے شیشے صاف کرنے والوں کو عکس بند کیا اور دوسرا انعام حاصل کیا۔
Urban environment, Madrid, Spain. تصویر کے کاپی رائٹ Luckydron
Image caption لکیڈرون نے مڈریڈ سپین کی اس تصویر کو امن کا نام دیا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔

لوگ

A person poses on the ground at a tennis court. تصویر کے کاپی رائٹ Martin Sanchez
Image caption مارٹن سینچز کی اس تصویر نے لوگوں سے متعلق زمرے میں پہلا انعام حاصل کیا۔ اس تصویر کا عنوان تھا لکیر کا اختتام۔ ان کا کہنا تھا کہ جب آپ نئی دنیا کے نقطۂ نظر سے چلتے ہیں آپ بھول جاتے ہیں کہ اوہر کیا ہے اور نیچے کیا۔
A picture of a woman harvesting water lilies in a pond in the Mekong Delta in Vietnam تصویر کے کاپی رائٹ helios1412
Image caption ویتنام میں کنول کے پھول کاشت کرتی ہوئی اس خاتون کی تصویر نے دوسرا انعام حاصل کیا۔ یہ تصویر ہیلس 1412 نے بنائی۔
La Vijanera, a winter masquerade that takes place in the town of Silio, in Cantabria, Spain. تصویر کے کاپی رائٹ feelingmovie
Image caption فیلنگ مووی کے عنوان سے بھیجی گئی اس تصویر نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ یہ تصویر سپین میں سردیوں میں منعقد ہونے والے لا ویجانیرا کے تہوار کے موقعے پر لی گئی۔

تخلیق کاری

اس سال ڈرونسٹاگرام نے تخلیقی تصاویر کے نام سے ایک نئے زمرے کا اضافہ کیا تھا۔

Two cows take their morning drinks as their shadows are cast across the water. تصویر کے کاپی رائٹ LukeMaximoBell
Image caption لیوک میکزیمو کی اس تصویر میں صبح کے وقت پانی پینے آنے والے گائے اور ان کے سائے عکس بند کیے گئے۔
A couple lie on sand near a pram. تصویر کے کاپی رائٹ macareuxprod
Image caption تھیبالٹ بیگویٹ نے اپنی اس تصویر کے ساتھ کہا کہ میں ہم بہت جلد والدین بننے والے ہیں اور یہ تصویر دوستوں اور خاندان والوں کو یہ خبر دینے کا بہترین طریقہ ہے۔ یہ طریقہ ہم نے پرانی سکول ویڈیو گیمز سے اخذ کیا۔
An image created in the sand representing Ugo in difficulty in the open sea تصویر کے کاپی رائٹ Rga
Image caption تخلیق کاری کے زمرے میں انعام پانے والی ایک اور تصویر میں ساحل کی ریت پر بنے عکس کو چنا گیا۔ یہ تصویر رگا نے بنائی اور اس میں کھلے سمندر میں درپش مشکلات کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

تمام تصاویر ڈرونسٹاگرام سائٹ سے لی گئی ہیں۔ dronestagr.am

.