اے ٹی ایم میں پھنسے ہوئے شخص کو دو گھنٹے بعد بچا لیا گیا

تصویر کے کاپی رائٹ KZTV
Image caption اے ٹی ایم میں پھنسے ہوئے شخص نے ایک پرچی پر مدد کا پغام لکھا

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص کیش مشین میں پھنس گیا اور اس نے رسید والی سلاٹ سے پرچی پر پیغام لکھ کر باہر بھیجا جس سے اس کی جان بچ گئی۔

ٹیکساس کے علاقے کورپس کرسٹی کی پولیس کے مطابق یہ شخص بینک میں مرمت کا کام کر رہا تھا اور اس کا فون بھی گاڑی میں پڑا تھا جب وہ ایک ایسی بڑی اے ٹی ایم مشین میں پھنس گیا جس میں سے لوگ گاڑی میں بیٹھے بیٹھے پیسے نکلوا لیتے ہیں۔

’اے ٹی ایم‘ 50 سال کی ہو گئی

اے ٹی ایم ہیکنگ: 26 لاکھ چرانے پر تین افراد کو جیل

یہ شخص پیسے نکلوانے کے لیے آنے والوں کو چیخ چیخ کر مدد کے لیے پکارتا رہا لیکن اس کی کسی نے نہ سنی۔

جب پولیس کے علم میں یہ بات آئی تو پہلے تو وہ سمجھے کہ یہ کوئی مذاق ہے لیکن پھر اسے وہاں سے نکال لیا گیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ KZTV
Image caption پولیس نے جب مشین میں سے آتی آوازیں سنیں تو وہ سمجھے کی کوئی مذاق ہے

پولیس افسر رچرڈ اولڈن نے کہا کہ 'مشین سے ہلکی ہلکی سے آوازیں تو آ رہی تھیں تو ہم سمجھے کہ یہ کوئی مذاق ہو رہا ہے۔

مشین میں پھنسے ہوئے شخص کا رسید کی سلاٹ سے بھیجا گیا پیغام ایک شخص کو ملا جس پر لکھا تھا کہ 'پلیز میری مدد کریں۔ میں یہاں پھنسا ہوا ہوں اور میرے پاس میرا فون بھی نہیں ہے۔ پلیز میرے باس کو کال کر دیں۔' اس پیغام پر باس کا فون نمبر بھی درج تھا۔

یہ شخص بینک آف امیریکا کی اس مشین کے اندر دو گھنٹوں تک پھنسا رہا۔

پولیس افسر اولڈن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 'سب ٹھیک ہیں، لیکن شاید ہی آپ اپنی زندگی میں ایسا ہوتا دیکھیں کہ کوئی شخص اے ٹی ایم مشین میں پھنس گیا ہو۔ یہ پاگل پن ہے۔'

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں