منفی نو درجہ حرارت میں شادی کی تصاویر

Newly-weds on the ice تصویر کے کاپی رائٹ BAS
Image caption سلیویسٹر کے مطابق شادی کے انتظامات اس سے بہتر نہیں ہو سکتے تھے

ٹام سلیویسٹر اور جولی بام وہ جوڑا ہے جن کی شادی قطب جنوبی کے مغرب میں ایڈیلیڈ آئیلینڈ پر روتھیرا ریسرچ سٹیشن میں ہوئی۔

مس بام کا لباس نارنجی رنگ کے پرانے خیمے سے بنایا گیا تھا اور ان کی شادی کی تصاویر منفی نو سینٹی گریڈ درجہ

حرارت میں بنائی گئیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ BAS
Image caption شادی کی تصاویر جما دینے والے درجہ حرارت میں بنائی گئیں

اس موقع پر ٹام سلیویسٹر نے کہا کہ ’انٹارکٹکا ایک انتہائی خوبصورت مقام ہے اور ہم نے یہاں بہت اچھے دوست بنائے ہیں۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ BAS
Image caption ریسرچ سٹیشن میں شادی کی تقریب کا مقامات بنایا گیا تھا

ان کا کہنا تھا کہ ’انتظامات اس سے بہتر نہیں ہو سکتے تھے۔‘

’ہم ہمیشہ سے ہی چاہتے تھے کہ شادی کی تقریب نجی اور مختصر سی ہو، لیکن ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہماری شادی اس طرح سے دنیا کے دور دراز علاقوں میں سے ایک میں ہوگی۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ BAS
Image caption دلہن اور ان کی دوستوں نے برف پر کھڑے ہوکر تصاویر بنوائیں
تصویر کے کاپی رائٹ BAS
Image caption شادی کے قوانین میں اصلاحات کے بعد یہ پہلی شادی ہے

جولی بام نے کہا کہ ’ٹام اور میں گذشتہ دس سالوں سے ایک ساتھ کام اور دنیا کے گرد سفر کر رہے ہیں۔ انٹارکٹکا میں شادی کا سوچ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ ہونا تھا۔‘

سلیویسٹر کو شادی کی انگوٹھی ریسرچ سٹیشن میں میٹل ورکشاپ میں پیتل سے بنانا پڑی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Neil Spencer/BAS
Image caption اس جوڑے نے انٹارکٹکا میں تاریخ رقم کر دی
تصویر کے کاپی رائٹ Pete Bucktrout/BAS

شادی کی اس تقریب میں سٹیشن کے 20 افراد بطور پر مہمان شامل تھے۔

اس جوڑے کی ملاقات 11 برس قبل ویلز میں ہوئی تھی۔ یہ دونوں ہی تجربہ کار کوہ پیما، انسٹکٹر اور گائیڈ ہیں اور ان کی منگنی تین سال پہلے ہوئی تھی۔

ان کی شادی بی اے ٹی حکومت کے تحت رجسٹر کی گئی ہے جو فارین اینڈ کامن ویلتھ آفس میں واقع ہے تاہم ان کی شادی برطانیہ میں بھی قانونی ہے۔