جہاز کا ’ایمرجنسی دروازہ‘ کھولنے کی کوشش، مسافر گرفتار

تصویر کے کاپی رائٹ Luton Airport

لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی تھی۔

ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات تقریباً دس بجے (جی ایم ٹی) پولیس کو ایئر پورٹ طلب کیا گیا کیونکہ جہاز پر پولینڈ سے تعلق رکھنے والا شخص کافی شور کر رہا تھا۔

’لندن میں پی آئی اے کے طیارے سے منشیات برآمد‘

سامان میں صرف ایک بیئر کا ڈبہ چیک اِن

’مشکوک گفتگو‘ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

پولیس نے تصدیق کی کہ اس شخص کو جہاز کو خطرے میں ڈالنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس شخص کو پہلے ہسپتال لے جایا گیا اور اب اس سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں