قطر پر پابندی کے 50 دن بعد قطریوں پر کیا بیت رہی ہے؟

قطری سربراہ تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption قطر نے حال ہی میں کہا کہ وہ بات کرنے کے لیے تیار ہے

قطر پر عرب ممالک کی پابندی کے 50 دن پورے ہو چکے ہیں۔

پانچ جون کو سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے قطر پر شدت پسند تنظیموں کو فنڈز فراہم کرانے کا الزام لگاتے ہوئے سفارتی تعلقات توڑ لیے تھے اور اپنے زمینی اور فضائی راستے بھی اس کے لیے بند کر دیے تھے۔

اس کے بعد سے کئی بار مختلف اطراف سے ان کے تعلقات کو استوار کرنے کی کوششیں بھی ہوئیں لیکن حالات جوں کے توں رہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ قطر کے پڑوسی ممالک نے اس کی خارجہ پالیسی پر برہمی کا اظہار کیا ہو۔

قطر کے بحران سے ایران کی چاندی؟

قطر کے ساتھ کشیدگی کی چار وجوہات

عرب ممالک کی جانب سے پابندی کے 50 دن پورے ہونے پر سوشل میڈیا پر بھی بحث جاری ہے۔ قطر میں FiftyDaysSinceTheSiege# ٹاپ ٹرینڈ ہے۔

قطری شہری خلیجی ممالک کی پابندیوں کے باوجود مثبت رجحان رکھنے اور متحد ہونے پر خوشی ظاہر کر رہے ہیں۔

بن جاسم لکھتے ہیں 'قطر کے لوگوں نے اپنے ملک کے لیے وفاداری اور محبت دکھاتے ہوئے عظیم مثال قائم کی ہے۔'

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption قطر ایئرویز کے لیے عرب ممالک کی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی ہے

WoLFAlkuwari@ ہینڈل سے لکھا گیا 'نفرت کرنے والے ہم سے جلتے رہیں گے، کیونکہ وہ ہماری طرح نہیں ہو سکتے۔'

سارہ لکھتی ہیں 'پابندیوں کے 50 دن پورے ہو گئے ہیں اور قطر اب بھی مضبوطی سے کھڑا ہے۔'

قطر سے قطع تعلق کے نتیجے میں کیا کچھ داؤ پر ہے؟

سعودی قطر تنازع: ’بیٹیوں کا نام ال سعودی اور قطر‘

iineeyy@ کی جانب سے لکھا گیا 'ہم اپنے ملک کی خاطر کسی بھی چیز سے نمٹ سکتے ہیں۔ کیونکہ جس ملک کا ہم دفاع نہیں کر سکتے، ہمیں وہاں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔'

نور کا کہنا ہے 'ہمیں فخر ہے کہ ہم قطری ہیں اور جو لوگ بھی قطر کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے۔'

alhajri1101@ لکھتے ہیں 'قطر کی تاریخ میں پہلی بار ہم نے مسلسل 50 دنوں تک اپنا قومی دن منایا۔'

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں