دنیا کا طویل ترین معلق پل

hanging bridge in Zermatt تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption ہلا پل چٹانیں گرنے کے نتیجے میں تباہ ہو گیا تھا

سوئٹزرلینڈ کے شہر زرمات کے نزدیک ایک دریا پر پیدل دنیا کا طویل ترین معلق پل چلنے والوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اس پل کی لمبائی 1640 فٹ ہے اور زمین سے 85 میٹر بلند ہے۔

زرمات کے محکمۂ سیاحت کے مطابق یہ دنیا کا طویل ترین معلق پل ہے جبکہ آسٹریا میں 405 میٹر طویل اور 110 میٹر بلند میٹر موجود ہے۔

اس پل کو چٹانوں کے گرنے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے پہلے پل کی جگہ تعمیر کیا گیا ہے۔

اس پل کو سہارا دینے کے لیے آٹھ ٹن وزنی لوہے کی تاریں استعمال کی گئی ہیں جبکہ اس میں نصب کردہ نظام کی وجہ سے یہ جھولے گا نہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
تصویر کے کاپی رائٹ EPA
تصویر کے کاپی رائٹ EPA

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں