درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ، عراق میں چھٹی

تصویر کے کاپی رائٹ EPA

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے انتہائی شدید گرمی کے باعث تمام سرکاری ملازمین کو جمعرات کے روز چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔

ماہرینِ موسمیات کے اندازوں کے مطابق دارالحکومت بغداد میں جمعرات کے روز دوپہر کے وقت درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔

شدید گرمی کی لہر بصرا اور موصل میں بھی متوقع ہے۔ اس لہر کے باعث مختلف شہروں میں بجلی کی کمی کے باعث لوگ ایئر کنڈیشنر بھی چلانے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ کے بہت سے علاقوں میں ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے اور یورپ میں بھی شدید گرمی کی لہر آئی ہے۔

سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ شدید موسمی حالات کے باعث سال 2100 تک یورپ میں ہی سالانہ 52000 ہلاکتیں ہوں گی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں