نیدر لینڈز: چرچ میں پورن ویڈیو کی عکس بندی کے خلاف درخواست مسترد

چرچ تصویر کے کاپی رائٹ Alamy
Image caption حکام کا کہنا ہے کہ یہ پورن فلم اگرچہ جارحانہ عمل ہے لیکن ملک میں اب توہینِ مذہب کا کوئی قانون نہیں ہے

نیدر لینڈز میں پراسکیوٹر نے چرچ کی جانب سے اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں تلبرگ شہر میں دو اداکاروں کے خلاف شکایت درج کروائی گئی تھی کہ انھوں نے چرچ کے اعترافی باکس میں جنسی عمل کی عکس بندی کی۔

یہ ویڈیو ڈچ پورن سائٹ پر اس سال کے آغاز میں نشر کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ پورن فلم اگرچہ جارحانہ عمل ہے لیکن ملک میں اب توہینِ مذہب کا کوئی قانون نہیں ہے۔

برطانوی پورن کمپنیوں کے ڈائریکٹر کیسے بنے؟

چرچ کے پادری کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے سے سخت ناخوش ہیں۔ انھوں نے اتوار کو اس حوالے سے اجتماعی معافی کے لیے دعا بھی کروائی۔

ایک دوسرے چرچ اہلکار نے بھی شکایت کی کہ ملک کے قانون میں سنجیدہ خرابی ہے۔

یہ فلم جنوری میں پورن اداکارہ کِم ہولاند کی سائٹ پر بھی جاری کی گئی تھی تاہم انھوں نے معذرت کرتے ہوئے ہوئے اسے ہٹا دیا اور کہا کہ یہ فلم کسی باہر کے پرڈیوسر نے بنائی ہے۔

اب چرچ کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اس ویڈیو کے خلاف شہری مقدمہ قائم کرتا ہے یا نہیں۔

چرچ کے ایک اہلکار نے پراسیکیوٹر کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صاف واضح ہے کہ فلم ساز کو اعترافی باکس تک جانے کے لیے چرچ کی باڑ پھلانگنی پڑی ہو گی۔

وزراتِ انصاف کا کہنا ہے کہ ہمیں چرچ کے باہر داخلہ ممنوع ہے کا بورڈ لگانا چاہیے جس کے بعد ہی ہم اس طرح کے کام کے لیے لوگوں کو سزا دے سکتے ہیں۔ لیکن اس قسم کے سائن بورڈ لگانا مضحکہ خیز ہے۔

تاہم چرچ کے پادری اس نئی روایت کے قائم ہونے پر پریشان ہیں کیونکہ ان کے خیال میں یہ اگر یہاں ہو سکتا ہے تو کہیں بھی ہوسکتا ہے۔

اسی بارے میں