جرمنی: امریکی صدر ٹرمپ کی شکل والی منشیات کی گولیاں ضبط کر لی گئیں

منشیات تصویر کے کاپی رائٹ Osnrabruck Police
Image caption ضبط کی گئی منشیات کی گولیوں کے ایک جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل اور دوسری جانب ان کا خاندانی نام درج تھا

جرمنی کے شہر اوسنابروک میں پولیس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل سے مشباہت رکھنے والی، نارنجی رنگ کی 5000 تفریحی استعمال کی منشیات ایکس ٹی سی ضبط کر لی ہے۔

پولیس نے یہ کارروائی ہفتے کو کی اور اس سلسلے میں آسٹریا سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔

* منشیات، بندوق، تنخواہ اور امریکی ووٹرز

* آسٹریلیا کی تاریخ میں منشیات برآمدگی کا سب سے بڑا واقعہ

* ’جہادی گولیاں انڈیا سے آئی تھیں‘

خیال کیا جا رہا ہے کہ منشیات کی ان گولیوں کو انٹرنیٹ پر بیچنے کا منصوبہ تھا اور اس کے لیے ایک مخصوص نعرہ 'ٹرمپ پارٹیوں کو ایک بار پھر عظیم بنائیں گے' بھی تیار کیا گیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ مشکوک گاڑی پر چھاپے کے دوران انھیں نشہ آور گولیوں سمیت بڑے پیمانے پر نقد رقم بھی ملی۔ ضبط کی جانے والے منشیات کی قیمت تقریباً 47000 ڈالر ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Osnabruck Police
Image caption انٹرنیٹ پر بیچے جانے والی ان گولیوں کے لیے مخصوص نعرہ ’ٹرمپ پارٹیوں کو ایک بار پھر عظیم بنائیں گے‘ بھی تھا

ان گولیوں میں ایک جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل ہے جبکہ اس کی دوسری جانب ان کا خاندانی نام درج ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق منشیات کی یہ گولیاں لے جانے والا 51 سالہ شحض اپنے 17 سالہ بیٹے کے ساتھ ہالینڈ سے جرمنی آرہا تھا۔

ایکس ٹی سی نامی گولیاں زیادہ مقدار میں کھانے سے انسان مر بھی سکتا ہے لیکن اس کے عمومی اثرات میں متلی کی کیفیت ہونا، بے چینی اور پریشانی جیسے اثرات ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں