امریکہ میں برفانی طوفان کے بعد ریکارڈ سردی

برف تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption بوسٹن میں برفانی طوفان کے نتیجے میں تقریبا ایک فوٹ برف پڑی

شمالی امریکہ کا مشرقی ساحل ریکارڈ ٹھنڈک میں منجمد ہو رہا ہے اور یہ اس دھماکہ خیز طوفان کے ایک دن شروع ہوا جس نے برف کو جنوب میں فلوریڈا تک پہنچا دیا ہے۔

آبی پرندہ تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption یہاں میساچوسٹس کے ہل میں سی گل کو برفانی طوفان میں دیکھا جا سکتا ہے

امریکہ کی نیشنل ویدر سروس کے مطابق امریکہ اور کینیڈا کے بعض علاقوں میں درجۂ حرارت منفی 29 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

طوفان تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption دھماکہ خیز برفانی طوفان کا ایک منظر

کینیڈا کے نوا سکوٹیا میں تیز ہواؤں نے دسیوں ہزار گھروں کی بجلی منقطع کر دی ہے۔

طوفان تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ساحل سے باہر آنے والا پانی منجمد ہو گیا ہے

طوفان کے سبب اٹھنے والی اونچی اونچی لہریں جو نیو انگلینڈ کے ساحل کے حصوں میں سیلاب کا سبب بن گئی تھیں وہ منجمد ہو گئی ہیں۔

طوفان تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption طوفان کے سب پریشانی کا عالم ہے اور درجۂ حرارت گرتا جا رہا ہے

اطلاعات کے مطابق اس شدید موسم میں ابھی تک امریکہ 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کینیڈا میں مرنے والوں کی تعداد دو ہے۔

طوفان تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے

شمالی اور جنوبی کیرولینا میں چار اموات ٹریفک حادثات کے سبب ہوئیں جبکہ باقی اموات وسکانسن، کنٹکی اور ٹکسس میں ہوئیں۔

فلاڈلفیا میں ایک کار ایک ڈھلان پر نہ رک سکی اور وہ ایک ٹرین سے جا ٹکرائي جس میں کار میں سوار شخص کی موت ہو گئی۔

طوفان تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption بے گھر افراد کو زیادہ پریشانی کا سامنا ہے

ورجینیا میں ایک لڑکی سلیج کرتے ہوئے ایک کار سے ٹکرا کر ہلاک ہو گئی جبکہ ایک 75 سالہ شخص کی برف کے تودوں سے ٹکرانے سے موت ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مبنیہ 'بم سائکلون' نے جنوب میں کریبیائی سمندر سے رطوبت اور قوت حاصل کی۔

برف اور پرندے تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption یہ برف کے تودوں پر آبی پرندوں کو دیکھا جا سکتا ہے

جمعے کو 1200 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی جبکہ چار ہزار دوسری پروازیں روک دی گئیں۔

پرواز تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

نیو ہیمپ شال کے ماؤنٹ واشنگٹن کے موسم کو دنیا کے خراب ترین موسم کا اعزاز حاصل ہے وہاں جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب منفی 67 سینٹی گریڈ درجۂ حرارت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

طوفان تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

۔

اسی بارے میں