گذشتہ ہفتے کی دنیا تصاویر میں

اس ہفتے دنیا بھر میں لی جانے والے سب سے زیادہ مشہور تصاویر میں سے چند کا انتخاب۔

گولڈن گلوب ایوارڈز تصویر کے کاپی رائٹ Lucy Nicholson/ Reuters
Image caption 75 ویں گولڈن گلوب ایوراڈز کی تقریب لاس اینجلس کے بیورلی ہلز میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں ہالی وڈ کی اداکارائیں لورا ڈرن، نکول کِڈ مین، جو کرروٹ اور شیلین ووڈلی نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیتا۔ ہالی وڈ میں جنسی طور پر ہراساں کرنے والی سکینڈل کے بعد یہ پہلی اہم تقریب تھی جس میں فنکاروں نے ریڈ کارپٹ پر سیاہ لباس زیب تن کیے۔
منگولیا اونٹ ریس تصویر کے کاپی رائٹ Xinhua/REX/Shutterstock
Image caption اس تصویر میں ایک لڑکی کو منگولیا میں منعقد ہونے والے اونٹ میلے میں ایک اونٹ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس مقامی تہوار میں اونٹ کی ریس اور خوبصورتی کے مقابلے میں حصہ لینے والے دو سو سے زیادہ اونٹوں نے حصہ لیا۔
انڈیا کی موٹر سائیکل سوار تصویر کے کاپی رائٹ Adnan Abidi/ Reuters
Image caption انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں بارڈر سکیورٹی فورس کی خواتین موٹر سائیکل سوار یومِ جموریہ کی تقریب میں ریہرسل کر رہی ہیں۔
شہزادی چارلوٹی تصویر کے کاپی رائٹ The Duchess of Cambridge
Image caption ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن کی بیٹی شہزادی چارلوٹی کنسنگٹن پیلس کی سیڑھیوں پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ یہ تصویر ان کی والدہ نے کنسنگٹن لندن میں واقع ان کی نرسری کے پہلے دن کے موقع پر لی۔
شام تصویر کے کاپی رائٹ ABDULMONAM EASSA/ AFP
Image caption شام کے دارالحکومت دمشق کے نزدیک ہونے والے ایک فصائی حملے میں زندہ بچ جانے والی دو شامی بہنیں ایک دوسرے کو گلے لگانے کے لیے بھاگ رہی ہیں۔ شام میں جاری فضائی حملوں میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سمندری مچھلی تصویر کے کاپی رائٹ HOLGER HOLLEMANN/ AFP
Image caption جرمنی کے شمالی شہر ہنوور کے ایک ایکویریم میں سالانہ انوینٹری کے دوران سمندی کی ایک مچھلی جس کی دم پر کانٹے ہوتے ہیں کی پیمائش کی جا رہی ہے۔
ایتھوپیا آرتھوڈاکس عیسائی تصویر کے کاپی رائٹ Tiksa Negeri/ Reuters
Image caption ایتھوپیا میں آرتھوڈاکس فرقے کے عیسائیوں نے بیت مریم کے گرجا گھر میں کرسمس کے موقع پر جشن منایا۔ آرتھوڈاکس عیسائی سات جنوری کو کرسمس کا جشن مناتے کیونکہ وہ پرانے جولین کیلنڈر کا استعمال کرتے ہیں
لندن تصویر کے کاپی رائٹ Kirsty O'Connor/ PA
Image caption ڈیوڈ بوئی کی دوسری برسی کے موقع پر ایک خاتون لندن کے جنوبی ضلعے بریکسٹن میں نقش و نگار والی دیوار کے پاس گلاب کا پھول رکھ رہی ہے۔
آئر لینڈ تصویر کے کاپی رائٹ CLODAGH KILCOYNE/ Reuters
Image caption ڈبلن میں ایک سائیکل سوار شدید دھند میں راستہ تلاش کر رہا ہے۔ آئر لینڈ میں خراب موسم کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
آئس فیسٹیول تصویر کے کاپی رائٹ Kim Hong-Ji/ Reuters
Image caption شمالی اور جنوبی کوریا کو الگ کرنے والے ڈی میلیلاٹرائزڈ زون کے جنوب میں منعقد ہونے والے آئس فیسٹیول کے دوران ایک لڑکا ٹراؤٹ مچھلی پکڑنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہا ہے۔
مشرقی لندن کشتی شو تصویر کے کاپی رائٹ Victoria Jones/ PA
Image caption مشرقی لندن میں منعقد ہونے والے کشتی شو میں ایک کشتی کو پالش کیا جا رہا ہے۔

تمام تصاویر کاپی رائٹ شدہ ہیں۔