اسرائیل، مختلف حملوں میں متعدد زخمی

اسرائیلی بس تصویر کے کاپی رائٹ Israeli TV
Image caption متعدد بندوق برداروں نے اس بس پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں شہری سوار تھے

جنوبی اسرائیل میں مختلف گاڑیوں پر ہونے والے حملوں میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ حملے اس وقت شروع ہوئے جب کچھ بندوق برداروں نے ایک اسرائیلی بس پر فائرنگ کی یہ بس مصر کی سرحد کے نزدیک سے گزر رہی تھی۔

متعدد بندوق برداروں نے اس بس پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں شہری سوار تھے بعد میں سکیورٹی دستوں کے ساتھ ان حملہ آوروں کی جھڑپ ہوئی۔

یروشلم میں بی بی سی کے نامہ نگار پال ڈنہر کا کہنا ہے کہ مصر کے ساتھ لگنے والی اسرائیلی سرحد پر کئی سال بعد اس طرح کا حملہ ہوا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ ایک بس پر ہوا جس میں 392 افراد سوار تھے یہ بس مسافروں کو جنوبی اسرائیلی قصبے بیر شیبا سے ساحلی سیاحتی شہر ایلات لیکر جا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کار میں سوار دو سے تین لوگوں نے کار کی چھت پر چڑھ کر چلتی بس پر فائرنگ شروع کردی تاہم بس ڈرائیور نے اس وقت تک بس نہیں روکی جب تک نزدیکی فوجی اڈے تک نہیں پہنچ گیا۔

فوجی اڈے سے زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

اس واقعہ میں کوئی ہلاک نہیں ہوا تاہم اس کے کچھ دیر بعد ہی نزدیک کی ایک بس میں دھماکہ ہوا جس میں لوگ شدید زخمی ہوگئے۔

خیال ہے کہ یہ دونوں حملے انہیں حملہ آوروں نے کیے تھے جنہوں نے بس پر فائرنگ کی تھی۔بعد میں سرحد کے نزدیک اسرائیلی سکیورٹی دستوں کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی۔

اسی بارے میں