جنگ بے سود ہے: امریکی فوجی

تصویر کے کاپی رائٹ AFP Getty

امریکہ میں سابق فوجیوں کے رائے معلوم کرنے کے لیے کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق ہر تین میں ایک سابق فوج کا خیال ہے کہ افغانستان اور عراق میں امریکی کی طرف سے کی جانے والی جنگ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

فوجی کی رائے جاننے کے لیے یہ جائزہ واشنگٹن میں قائم تحقیقی ادارے پئو رسرچ سینٹر نے کرایا تھا۔

اس جائزہ میں جن فوجیوں سے رائے معلوم کی گئی ان میں سے اکثریت کا خیال یہ تھا کہ امریکہ اور مغرب کو خارجہ امور کے بجائے اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

جائزہ میں شامل ہونے والے فوجیوں کو عراق اور افغانستان میں اپنی عسکری خدمات پر فخر تھا لیکن جنگ سے واپسی کے بعد انھیں اپنی معمول کی زندگی میں لوٹنے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔