فلپائن: جنسی سیاحت کے بیان پر معافی

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption امریکی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ مسٹر تھامس نے اپنے ان الفاظ پر افسوس کا اظہار کیا ہے

فلپائن میں امریکی سفیر ہیری تھامس نے اپنے اس بیان پر معافی مانگی ہے کہ فلپائن میں چالیس فیصد مرد سیاح جنسی لذت کے لیے آتے ہیں۔

انہوں نے پچھلے مہینے یہ بیان دیا تھا جس پر پورے ملک میں شور مچ گیا تھا۔

امریکی سفیر تھامس ہیری نے یہ بیان ایک کانفرنس کے دوران دیا تھا جس پر فلپائن کے حکام ان سے ناراض تھے کہ امریکی سفیر ان کے ملک کو جنسی لذت کے دلدادہ افراد کی جنت قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ تھامس ہیری نے اپنے ان الفاظ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فلپائن کے وزیر کے نام ایک تحریری پیغام میں مسٹر تھامس نے کہا ہے کہ انہیں تصدیق کیے بغیر چالیس فیصد کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ فلپائن پر زور دیتا رہا ہے کہ وہ بچوں کے ساتھ جنسی تعلقات اور خواتین کی سمگلنگ میں ملوث غیرملکی شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے خواہ اس میں امریکی شہری ہی ملوث کیوں نہ ہوں۔

اسی بارے میں