لیبیا: آئل ڈپو میں دھماکہ، متعدد ہلاک

اطلاعات کے مطابق لیبیا کے شہر سرت میں واقع تیل کے ایک ڈپو میں دھماکے سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرت کرنل قذافی کا آبائی شہر ہے اور لیبیا کی عبوری کونسل کے جنگجو کے کئی ہفتوں کی مزاحمت کے بعد اس شہر پر کنٹرول حاصل کیا تھا۔

یہ دھماکہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جو لیبیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کرنل قذافی کی لاش کو کسی نامعلوم مقام پر دفنایا جا رہا ہے۔

سرت میں ہی کرنل معمر قذافی ایک حملے کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔