صوبہ غزنی میں دو خواتین سنگسار

افغانستان کے صوبے غزنی میں حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ مسلح افراد نے ایک عورت اور اس کی بیٹی کو سنگسار کیا ہے۔

حکام نے طالبان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیوہ عورت اور اس کی بیٹی کو ناجائز جنسی روابط رکھنے کے الزام میں سنگسار کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ جمعرات کو غزی شہر کے خواجہ حکیم کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد عورت کے مکان میں داخل ہوئے اور دونوں خواتین کو نکال کر سنگسار کیا گیا۔