امریکہ صحت اصلاحات سپریم کورٹ میں

امریکہ کی سپریم کورٹ صدر اوباما کی طرف سےمتعارف کرائی جانے والی ہیلتھ کیئر اصلاحات کےقانونی ہونے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ 2012 کے صدارتی انتخابات سےصرف چار ماہ پہلے متوقع ہے۔

اوباما انتظامیہ کی طرف سے متعارف کرائے گئے قانون کےمخالفین کا موقف ہے کہ اس کے تحت ہر امریکی کے لیے لازم ہے کہ وہ ہیلتھ انشورنس کی پالیسی خریدے جو اس کے انفرادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

امریکی سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی کہ کیا قانون کی ایک شق غیر قانونی ہے یا پورے قانون کو ہم ختم کیا جانا چاہیے۔

اوباما انتظامیہ نے سپریم کورٹ کی طرف سے ہیلتھ کیئر پالیسی کے بارے میں درخواستوں کو سننے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ہیلتھ کیئر پالیسی قانونی ہے اور سپریم کورٹ اس کے حق میں فیصلہ صادر کرے گی۔