’امریکی پابندیاں عالمی قوانین کےخلاف ہیں‘

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption ایران کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے

امریکہ اور مغربی ملکوں کی طرف سے ایران پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کو روس نے بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا ایران کے ساتھ مذاکرات کے عمل پر منفی اثر پڑے گا۔

روس کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے ایران کے خلاف نئی پابندیوں پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

دوسری طرف ایران کی حکومت نے بھی تازہ پابندیوں کو رد کیا ہے اور کہا کہ اس کا ایران پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

امریکہ اور مغربی ملکوں کی جانب سے ایران پر پابندیوں کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد ایران کی وزارتِ خارجہ نے اس بارے میں بیان جاری کیا۔ ایران آئی اے ای اے کی تازہ رپورٹ کو رد کرتا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔

امریکہ اور مغربی ملکوں کی جانب سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں کا ہدف ایران کا تیل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر ہوگا۔

اسی بارے میں