امریکی سکیورٹی کمپنی پر ہیکرز کا حملہ

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

’انونیمس‘ کے نام سے انٹرنیٹ ہیكرز گروپ نے دعوٰی کیا ہے کہ اس نے ایک امریکی سکیورٹی کمپنی کے ڈیٹا سے ہزاروں ای میلز، پاسپورٹ اور کریڈٹ کارڈ سے وابستہ معلومات چُرا لی ہیں۔

ہیکر گروپ کا کہنا ہے کہ سٹریٹفر کمپنی کے صارفین میں امریکی وزارت دفاع، میڈیا گروپس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شامل ہیں.

انہوں نے کہا کہ انہیں کمپنی کے ڈیٹا میں گھسنے میں اس لئے کامیابی ملی کیونکہ سٹریٹفر نے معلومات کو ’اینكرپٹ ‘ یعنی پوری طرح سے محفوظ نہیں کر رکھا تھا۔

ہیکرز گروپ نے آن لائن پیغام میں کہا کہ اس نے کریڈٹ کارڈ کی معلومات سے تقریبا پانچ کروڑ روپے کمائے جسے انہوں نے مختلف فلاحی اداروں کو عطیے میں دے دیا۔

آسٹن میں واقع سٹریٹفر کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے کچھ وقت کے لیے اپنے سرورز اور ای میل کی خدمات ملتوی کر دی ہیں۔ ’انونیمس‘ نے ماضی میں اُن مالیاتی اداروں پر ہونے والے سائبر حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے جو خفیہ معلومات شائع کرنے والے ویب سائٹ، وكی ليكس کے مخالف سمجھے جاتے ہیں۔

اس سے پہلے امریکی دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن پر بھی مئی کے مہینے میں ایک بڑا سائبر حملہ ہوا چکا ہے۔

لاک ہیڈ جنگی طیارے، جہاز اور بلین ڈالرز کی مالیت کا اسلحہ نظام تیار کرتا ہےجنہیں دنیا بھر میں فروخت کیا جاتا ہے۔

اسی بارے میں