فیس بک اور ٹوئٹر،اساتذہ کی نوکری کیلیے خطرہ

فائل فوٹو تصویر کے کاپی رائٹ COLLAGE
Image caption اساتذہ کی تنظیم کا کہنا ہے کہ کئی لوگ بہت ذاتی معلومات ان سائٹس پر شیئر کر لیتے ہیں۔

سکاٹ لینڈ میں اساتذہ کو خبردار کیا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک استعمال اُن کے کیرئیر کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

سکاٹ لینڈ میں اساتذہ کی تنظیم کا ماننا ہے کہ سماجی رابطوں کی ان سائٹس کے اوپر کئی اساتذہ بہت زیادہ ذاتی معلومات ظاہر کر دیتے ہیں۔

تنظیم کو خدشہ ہے کہ ایسا کرنے سے وہ طلباء کے ساتھ ضرورت سے زیادہ جان پہچان پیدا کر لیں گے۔

اساتذہ کی یہ تنظیم اب سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے استعمال کے لیے نئے رہنما اُصول وضع کر رہی ہے۔

سکاٹ لینڈ میں اساتذہ کی تنظیم کے سیکرٹری جِم ڈوچررٹی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو ان کے مشورے پر عمل کرنا چاہئیے۔’پہلی چیز کسی دوسرے کو اپنی سماجی زندگی کے بارے میں نہ بتائیں، کوئی بھی آپ کی سماجی زندگی کے بارے میں جاننے کا شوقین نہںی ہے اور اس کا کوئی فائدہ بھی نہیں ہے۔‘

’دوسری بات یہ ہے کہ اپنے کام کے بارے میں، ساتھی ملازمین کے بارے میں یا تدریسی مسائل کے بارے میں کبھی کوئی رائے نہ دیں، کیونکہ ہمیشہ اس بات کا امکان رہتا ہے کہ اسے غلط سمجھ لیا جائے۔‘

اسی بارے میں