امریکی خاتونِ اوّل ٹوئٹر پر

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption جو پیغامات مشیل خود لکھیں گی ان کے آخر میں ’ایم او‘ کے حروف ہوں گے

امریکہ کی خاتونِ اوّل مشئل اوباما نے اپنے شوہر کو انتخابات میں دوبارہ کامیابی دلانے کی مہم کے سلسلے میں سماجی رابطیے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

مشیل اوباما کا اکاؤنٹ صدر اوباما کی انتخابی ٹیم میں شامل افراد کی مدد سے چلایا جائے گا اور جو پیغامات وہ خود لکھیں گی ان کے آخر میں ’ایم او‘ کے حروف ہوں گے۔

چند ہی گھنٹوں میں خاتونِ اوّل کے اکاؤنٹ کو تقریباً ایک لاکھ کے قریب لوگ فالو کرنے لگے۔

صدر اوباما کا ذاتی اکاؤنٹ بھی انتخابی ٹیم کے اہلکاروں کی مدد سے چلایا جاتا ہے اور وہ وائٹ ہاؤس کے اکاؤنٹ سے علیحدہ ہے۔

مشیل اوباما کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آنے کو سینکڑوں سیاستدانوں اور انتخابی اُمیدواروں کے نقشِ قدم پہ چلنا قرار دیا جا رہا ہے جو آئندہ نومبر میں ہونے والے انتخابات کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

مشیل اوباما کے اکاؤنٹ کو اس وقت مقبولیت ملی جب ان کے شوہر کے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک اعشاریہ ایک کروڑ مداحوں کو ان کی آمد کا بتایا گیا۔

مشیل اوباما کے پہلے ذاتی پیغام میں ان کے ٹوئیٹر پر پُرجوش استقبال کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ’میں یہاں سے آپ کے ساتھ رابطے کی منتظر رہوں گی۔‘

اسی بارے میں