بنگلہ دیش میں صحافی جوڑا قتل

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption ساگر سرور ایک نجی ٹی وی سٹیشن ماسرنگا میں نیوز ایڈیٹر تھے

بنگلہ دیشی ٹی وی کے دو معروف صحافیوں کو دارالحکومت ڈھاکہ میں قتل کردیا گیا۔

ساگر سرور اور ان کی اہلیہ مہرالنرونی کو ان کے فلیٹ میں چاقو کے وار کر کے ہلاک کیا گیا۔ دونوں کے عمریں تقریباً چالیس کے لگ بھگ تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پانچ سالہ بیٹے نے اپنے ماں باپ کی ہلاکت کی اطلاع اپنے رشتہ داروں کو دی جو قریب ہی رہائش پذیر ہیں۔

دہرے قتل کی وجہ اب تک معلوم نہیں کی جا سکی ہے اور یہ بھی واضح نہیں کہ آیا انہیں پیشہ ورانہ معاملات کے باعث قتل کیا گیا ہے۔

ساگر سرور ایک نجی ٹی وی سٹیشن ماسرنگا میں نیوز ایڈیٹر تھے۔ وہ اس حالت میں ملے کہ ان کے دونوں ہاتھوں کو پیٹھ کی جانب باندھ دیا گیا تھا۔

ان کی اہلیہ اے ٹی این بنگلہ میں سینیئر رپورٹر کی حیثیت سے اپنی دمہ داریاں سرانجام دیتی تھیں۔

مقامی اخباروں نے ایک سینیئر تفتیش کار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ قتل کی یہ واردات منصوبہ بندی کے تحت کی گئی اور ممکن ہے کہ دونوں میاں بیوی اپنے حملہ آوروں کو پہنچانتے ہوں۔

اسی بارے میں