شمالی کوریا کے فیصلے کا محتاط خیرمقدم

کم جونگ آن تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کم جونگ آن کے آنجہانی والد کے دور میں شروع ہوئے تھے

امریکہ اور چین نے شمالی کوریا کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس کے مطابق وہ یورینیم کی افزودگی اور دور مار کرنے والے میزائلوں کے ٹیسٹ معطل کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔

امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا فیصلہ جزیرہ نما کوریا میں جوہری عدم پھیلاؤ کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔

دوسری جانب چین کی وزارتِ خارجہ نے بھی شمالی کوریا کے فیصلے کا خیرمقدم کیا جبکہ جاپان نے اس پیش رفت قرار دیا ہے۔

یہ پیش رفت امریکی اور شمالی کوریا کے درمیان گزشتہ ہفتے بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ ہے۔

شمالی کوریا کے دفتر خارجہ نے یورینیم کی افزودگی کا عمل روکنے کی تصدیق کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا مقصد دونوں ممالک میں’ تعلقات میں بہتری کے لیے اعتماد سازی‘ کے لیے ہے۔

اسی بارے میں