ہلاکشدہ برطانوی فوجیوں کی یاد میں

ہلاک ہونے والے برطانوی فوجی تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption افغانستان میں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد چار سو ہو گئی

افغانستان میں ہلاک ہونے والے چھ فوجیوں کی یاد میں اتوار کو ایک خصوصی تقریب منعقد کی جا رہی۔ یہ تقریب یارکشائر رجمنٹ میں ہیلی فیکس مِنسٹر میں ہو گی۔

ان فوجیوں میں سے پانچ کا تعلق یارک شائر کی تھرڈ بٹالین جب کہ ایک کا تعلق ڈیوک آف لانکیسٹر کی رجمنٹ سے تھا۔ یہ فوجی اس بکتر بند گاڑی میں سوار تھے جو بم سے تباہ ہو گئی۔

اس واقعے سے پہلے افغانستان میں 2001 کے بعد سے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد تین سو اٹھانوے تھی جو اس تصدیق کے بعد چار سو چار تک پہنچ گئی۔

وزارتِ دفاع نے اس واقعے کے بعد بیان دیا تھا کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد کا چار سو سے بڑھنا انتہائی افسوسناک اور دکھ بھری خبر ہے۔ لیکن مجموعی صورتِ حال یہ ہے کہ مطلوبہ مقاصد کو حاصل کیا جا رہا ہے اور جو برطانوی فوجی افغانستان میں اپنی جانوں کی قربانی دے رہے وہ ان شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنا رہے ہیں جو برطانیہ میں رہ رہے ہیں۔

اسی بارے میں