اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہلاکتوں پر افغانستان میں احتجاج

افغانستان کے علاقے پنجوائی میں ایک امریکی فوجی کے ہاتھوں سولہ نہتے شہریوں کے قتل عام کے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے اور پنجوائی میں جائے وقوعہ کا دورے کرنے والے ایک سرکاری وفد پر مسلح افراد نے حملہ بھی کیا ہے۔

اتوار کے روز صوبۂ قندھار کے علاقے پنجوائی میں ایک امریکی فوجی نے قریبی اڈے سے رات کے وقت باہر نکل کر سولہ نہتے افغان شہریوں کو ان کے گھروں میں گھس کر ہلاک کردیا تھا اور ان کی لاشوں کو نذرآتش کردیا تھا۔ مرنے والے میں نو بچے اور تین خواتین شامل تھیں۔

قتل عام کے بعد امریکی فوجی اپنے اڈے پر واپس آگیا تھا جہاں اسے حراست میں لے لیا گیا تھا۔