بی بی سی فارسی کو سائبر حملے کا سامنا

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption مارک تھامسن کے مطابق جو لوگ بی بی سی فارسی کی نشریات میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں وہ اپنی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔ .

بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل مارک تھامسن نے کہا ہے کہ ادارے کی فارسی سروس پر منظم انداز میں سائبر حملہ کیا گیا ہے۔

مارک تھامسن کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے فارسی سروس کی دو مختلف فیڈز کو جام کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور اسی دوران کئی آٹومیٹک کالز کے ذریعے لندن میں فارسی سروس کی فون لائنوں میں خلل ڈالنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

گزشتہ ماہ بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا تھا کہ ایرانی حکومت کے کچھ عناصر نے ایران میں ابھی تک رہائش پزیر بی بی سی فارسی کے لیے کام کرنے والوں کے رشتے داروں کو گرفتار اور ہراساں کیا ہے۔

اب مارک تھامسن کا کہنا ہے کہ جو لوگ بی بی سی فارسی کو روکنا اور اس کی نشریات میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں وہ اپنی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔

.